محکمہ خوراک،سیول سپلائز اورامورصارفین کشمیرکے صدر دفترمیں بلڈ ڈونیشن کیمپ منعقد

رضاکاروںنے کیا75پوئنٹ خون کاعطیہ پیش

کسی انسان کی زندگی کو بچانے کیلئے خون کاعطیہ دینا ایک بہت بڑا ثواب:ڈویژنل کمشنر کشمیر

سری نگر: :۵۲،جولائی :محکمہ خوراک،سیول سپلائز اورامورصارفین کشمیر کے ملازمین کی تنظیم کی جانب سے پیر کویہاں محکمہ کے صدر دفتر میں ایک بلڈ ڈونیشن کیمپ لگایاگیا،جس دوران ملازمین نے رضاکارانہ طور پر اپنے خون کا عطیہ پیش کیا۔ملازم تنظیم فوڈ اینڈسپلائز ایمپلائز ایسوسی ایشن جموں وکشمیر کے زیر اہتمام سری نگرمیں منعقدہ بلڈ ڈونیشن کیمپ کی صدارت ڈائریکٹر محکمہ خوراک،سیول سپلائز اورامورصارفین کشمیر ریاض احمدصوفی اوراسکی نگرانی ایسوسی ایشن کے صدر اعجاز احمدخان نے کی۔ اس موقعہ پر ڈویژنل کمشنر کشمیر وجئے کمار بیدھوری بطور مہمان خصوصی موجود تھے ۔بلڈ ڈونیشن کیمپ میں محکمہ کے ملازمین اورملازم تنظیم کے رضاکاروںنے اپنے خون کاعطیہ پیش کیا ۔ملازم تنظیم کو بلڈ ڈونیشن کیمپ لگانے میں لل دید اسپتال سری نگر کی انتظامیہ کامکمل اشتراک اوتعاون حاصل تھا،اوراسپتال کے طبی ونیم طبی عملہ کی ایک ٹیم کی نگرانی میں بلڈ ڈونیشن کیمپ منعقد کیاگیا۔بڑی تعدادمیں ملازمین اور رضاکار اپنے خون کاعطیہ دینے کیلئے قطار درقطار کیمپ میں موجود رہے ۔تاہم وقت کی کمی کے باعث تمام ملازمین اپنے خون کاعطیہ نہیں دے سکے ۔تاہم منتظمین نے کہاکہ کچھ گھنٹوں تک جاری رہنے والے اس کیمپ میں کل75پوئنٹ خون بطور عطیہ دیا۔اس موقعہ پر صوبائی کمشنر کشمیر وجئے کمار بیدھوری نے ملازمین کی تنظیم فوڈ اینڈسپلائز ایمپلائز ایسوسی ایشن جموں وکشمیرکی اس کاوش کو سراہا ،اور منتظمین کی حوصلہ افزائی کی ۔ڈویژنل کمشنر کاکہناتھاکہ فوڈ محکمہ کے ملازمین کی تنظیم ہمیشہ سماجی وعوامی خدمت گزاری کے کاموںمیں پیش پیش رہتی ہے ،جو کہ ایک اچھائی کی علامت ہے ۔انہوںنے منتظمین کی کوششوںکو سراہتے ہوئے کہاکہ کسی ایک انسان کا دوسرے انسان کی زندگی کو بچانے کیلئے اپنے خون کاعطیہ دینا ایک بہت بڑا ثواب اور انسانی ہمدردی کاایک عظیم عمل ہے ،اور ہمیں انسانی ہمدردی کے اس جذبے کی مشعل ہمیشہ فروزاںرکھنی چاہے ۔اس موقعہ پر ڈائریکٹر محکمہ خوراک،سیول سپلائز اورامورصارفین کشمیر ریاض احمدصوفی نے محکمہ کے ملازمین اوران کی تنظیم کے عہدیداروں کی تعریف کی ۔ ملازم تنظیم فوڈ اینڈسپلائز ایمپلائز ایسوسی ایشن جموں وکشمیر کے صدر اعجاز احمد خان نے ساتھی ملازمین اوررضاکارانہ طور پراپنے خون کاعطیہ دینے والوںکا شکریہ اداکیا ۔انہوںنے بلڈ ڈونیشن کیمپ میں محکمہ کے ڈائریکٹر اور ڈویژنل کمشنر کشمیرکی دلچسپی اور موجود گی کو حوصلہ افزاءقرار دیتے ہوئے دونوں اعلیٰ حکام کا تہیہ دل سے شکریہ اداکیا،اور اس عزم کااظہار کیاکہ فوڈ اینڈسپلائز ایمپلائز ایسوسی ایشن جموں وکشمیرعوامی وسماجی خدمت گزاری کااپنامشن جاری رکھے گی۔